پاکستان کی سرمایہ کاری میں 9 فیصد بہتری

پاکستان کو معاشی محاذ پر کامیابی کی مزید خوشخبری مل گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری میں 2020 کے مقابلے میں9 فیصد بہتری آئی ہے، پچھلے سال اوورسیز انویسٹر ارکان کا اعتماد 108 فیصد تھا، اب انقلابی تبدیلی کیساتھ 34 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں یہ ڈرامائی اضافہ ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معاشی محاذ سے مزید خوشخبری، اورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے BCI سروے میں پاکستان مئی 2020ء کے 50 فیصد سے اوپر اٹھتے ہوئے 59 فیصد کی بہتری کے ساتھ 9 فیصد پر کھڑا ہے۔ اورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اراکین کا اعتماد 108 فیصد کی انقلابی تبدیلی کیساتھ 2020 کے 74 فیصد کے مقابلے میں 34 فیصد ہوچکا ہے۔کاروبار پر خصوصاً بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں یہ ڈرامائی اضافہ ہے۔
معاشی محاذسےمزیدخوشخبری: OICCI کے BCI سروےمیں پاکستان مئی 20 کے -50% سےاوپراٹھتے ہوئے59% کی بہتری کیساتھ9% پرکھڑا ہے۔OICCI اراکین کا اعتماد 108% کی انقلابی تبدیلی کیساتھ 2020 کے -74% کے مقابلےمیں 34%ہوچکاہے۔کاروبار پرخصوصاً بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں یہ ڈرامائی اضافہ ہے۔ pic.twitter.com/pxDCbjBLio
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 23, 2021
مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ کرونا کی عالمی وبا ء اوردرپیش چیلنجوں کے باوجود حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسابات جا ریہ کا خسارہ کم ہوا ہے جس سے ملکی معیشت مزید بہتر ،مضبوط اور مستحکم ہو گی اور اس سے مطلوبہ نتائج بر آمد ہوںگے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ گندم ،چاول ،چینی ،دالوں اور دیگر اشیا کی پیداوار بڑھا کر ملک کو خود کفیل بنایا جا سکے۔شوکت ترین نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی چوتھی لہر کے تناظر میں تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
