پاکستان کے 6 کھلاڑی کامن ولیتھ گیمز کے پہلے روز ہی باہر ہوگئے

کامن ویلتھ گیمزکے پہلے ہی روز چارہی پاکستان کے سوئمرز، ایک باکسراورجمناسٹ اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مایوس کن آغاز کیا اور پہلے روز ہی تین مقابلوں سے باہر ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق سوئمنگ ایونٹ میں حسیب طارق اپنے راؤنڈ میں ٹاپ پر رہے تاہم وہ کوالیفائی نہ کرسکے اور دوسو میٹر فری اسٹائل جہاں آرا کا تیس سوئمرز میں بائیسواں نمبر رہا جب کہ سو میٹر بٹر فلائی میں بسمہ خان اڑتیس میں سے اکتیسویں نمبر پر رہیں، مشال کا ایونٹ کا تینتیس ایتھلیٹس میں اکتیسواں نمبر رہا، جب کہ باکسنگ میں پاکستان کے سلیمان بلوچ کو راؤنڈ آف سکسٹین میں شکست ہوئی جنہیں بھارتی باکسرنے یکطرفہ مقابلے میں زیرکیا۔
علاوہ ازین کامن ویلتھ گیمزمیں شریک پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شیکلٹن ولیج برمنگھم میں حافظ محمدعبداللہ کی امامت میں نمازجمعہ ادا کی ، نمازجمعہ میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمربھٹہ۔ مینیجرسمیر حسین اور پاکستانی دستے میں شامل آفیشلزسمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑی شریک تھے۔
