پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ ، لانس نائیک شہید

دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد پر پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ایک گروہ نے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نوشکئی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک ظہیر احمد جام شہادت نوش کرگئے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی ایسی کارروائیوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، گزشتہ روز کوہلو کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

Back to top button