پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیر اعلیٰ ہائوس سیل کر دینگے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل نہ ہوا اور وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس سیل کردیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ اجلاس نہ بھی ہو تو وزیراعلیٰ کواعتمادکاووٹ لیناپڑےگا، پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے مؤقف کو غلط قرار دیا اور کہا کہ گورنر کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پراسپیکراسمبلی کامؤقف غلط ہے، اسپیکر اسمبلی کا مؤقف قواعد وضوابط کےخلاف ہے ، گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلاسکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ جب آپ کے وزیراعلیٰ خود کہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تو عدم اعتماد ہی آئے گا۔
