پسندیدہ کھانے کی چیز موٹاپے کاشکار کیوں بنا دیتی ہے؟

موٹاپا دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے جو متعدد دائمی امراض بشمول ذیابیطس، کینسر اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔درحقیقت دنیا بھر میں جوان افراد میں موٹاپا عام ہوتا جا رہا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ضرورت سے زیادہ غذا کھانا موٹاپے کا باعث بنتا ہے مگراب ماہرین نے اس کی ایک بڑی وجہ کو دریافت کیا ہے۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ سافٹ ڈرنکس کا روزانہ استعمال نوجوان افراد کے جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بن رہا ہے۔جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف Occupational Safety and Health کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹھے مشروبات کو روزانہ پینے کی عادت دنیا بھر میں نوجوانوں کو موٹاپے کا شکار بنا رہی ہے۔اس تحقیق میں دنیا بھر کے 107 ممالک اور خطوں کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ سے زائد طالبعلموں میں سافٹ ڈرنکس کے استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوانوں میں موٹاپا عام ہوتا جا رہا ہے اور ایسا سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے باعث ہو رہا ہے۔تحقیق کے مطابق روزانہ ایک یا اس سے زائد بار میٹھے مشروبات کے استعمال سے موٹاپے کا امکان نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ماضی میں بھی کلینیکل ٹرائلز اور تحقیقی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے اور ہماری تحقیق کے نتائج سے بھی ان شواہد کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹاپے کی وبا پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں میں سافٹ ڈرنکس کے استعمال کی شرح میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہوئے۔

Back to top button