پنجاب،ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے ج ب کہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ترجمان کے مطابق دریائے راوی پر ہیڈ بلوکی اور سدھنائی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ ہیڈ بلوکی میں پانی کی آمد64525کیوسک اور اخراج 51525کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ سدھنائی میں پانی کی آمد 41357 اور اخراج 31807 ہے۔
