پنجاب میں نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل شروع لیکن حاضری نا ہونے کے برابر

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے لیکن بچوں کی حاضری نا ہونے کے برابر رہی۔
پنجاب بھر میں نویں سے بارہویں جماعت تک تدریسی عمل ایک بار پھر سے شروع ہو گیا ہے، حکومت کی جانب سے دیے جانے والے احکامات کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدکروایاجائے گا۔ اسکولوں اور کالجز میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور رمضان المبارک کے باعث بچوں کی حاضری نا ہونے کے برابر دکھائی دی اور بچوں اور بچیوں کی تعداد نا ہونے کے برابر آئی لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے پہلے روز مکمل ایس او پیز پر عمل در آمد ہوتا نظر آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button