حکومت دانشمندی سے کام لے

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند افراد نے پولیس پر جو حملے کیے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے۔
واضح رہےکہ لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور جے یو آئی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
نهتے عوام سے ناموس رسالت کے بارے میں عہد شکنی کرکے حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے چند افراد نے پولیس پر جوحملے کئے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن ان سے آج کی گئی سفاکی اور درندگی کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا حکومت ہوش میں آئے اور دانشمندی سے کام لے
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) April 18, 2021
