ڈریپ کی ڈاکٹروں کو طبی نسخے میں کیمیائی نام لکھنے کی ہدایت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ دوائیوں کے برانڈ کے ناموں کے بجائے کیمیائی نام تجویز کریں۔
ایک خط میں ملک بھر کے محکمہ صحت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ذکر کیا گیا ہے کہ متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں شہریوں نے سرکاری اور نجی شعبے میں ڈاکٹروں کی جانب سے کمپنی سے اثر انداز ہوکر دوائیوں کے برانڈ پر مبنی نسخوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل سے ملک کے معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے اور مہنگے برانڈز کی وجہ سے مریضوں پر مالی بوجھ بھی پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا اقدام میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز کے ضابطہ اخلاق کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے کیمیائی ناموں پر مشتمل نسخوں کو فروغ دینے کےلیے ضروری اقدامات کریں اور مریضوں اور ملک کے مفاد میں برانڈ کے نام کے نسخے کے عمل کی حوصلہ شکنی کریں۔
واضح رہے کہ ایک ہی فارمولے کی دوائیں اصل قیمت سے 10 گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button