پنجاب میں 60 روزکیلئے رینجرز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

کالعدم ٹی ایل پی کے دھرنوں اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیش وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں 60 روز کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی ہے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں دو ماہ کے لیے رینجز طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ کی طرح رینجرز کو کہیں بھی تعینات کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے سادھوکی کے قریب پولیس اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی حالانکہ ان کے پاس اسلحہ بھی نہیں‌ تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ درجنوں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Back to top button