پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یکم سے 15 دسمبر 2022ء تک فی لیٹر ڈیزل 235.30 پیسے جبکہ پیٹرول 224 روپے 80 پیسے میں فروخت کیا جائے گا، سردیوں کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،آئندہ پندہ روز کیلئے مٹی کا تیل 181.83 پیسے جبکہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی پندرہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
