پہلا ون ڈے میچ: جنوبی افریقہ کی بیٹنگ سے اننگ کا آغاز

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہوگی جس کا دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ:
جنوبی افریقہ: تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی، تبریز شمس
پاکستان: بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث روؤف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button