ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ 2021 کی چیمپیئن، زلمی کو فائنل میں شکست

ملتان کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کی ’سلطان‘ بن گئی ۔ 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کامران اکمل نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں تمام 36 رنز کامران اکمل کے بلے سے بنے۔ زازئی نے بلیسنگ مزربانی کو چھکا لگا کر کھاتا کھولا لیکن اگلی ہی گیند پر پوائنٹ پر کیچ دے بیٹھے۔
اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر عمران خان نے کامران اکمل کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی۔ شعیب ملک اور جوناتھن ویلز کی جوڑی وکٹ پر موجود ہے لیکن دونوں کو درکار رن ریٹ کے مطابق تیز کھیلنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ 10ویں اوور میں دو رن لینے کی کوشش میں ناکامی پر آسٹریلیا سے آئے ویلز کو اپنی وکٹ گنوا پڑی اور زلمی کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا۔
سلطانز کو جلد ہی شعیب ملک کی قیمتی وکٹ بھی مل گئی جب وہ وکٹوں کے عقب میں کیچ ہوگئے لیکن تھرڈ امپائر نے عمران خان کا باؤلر کا پیر کریز سے باہر جانے پر نوبال قرار دے دی۔اس سے قبل ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان سلطانز کے تجربہ کار اوپنر اور سابق کپتان شان مسعود اور محمد رضوان نے نے 7ویں اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور سکور کو 68 تک پہنچا دیا۔
اس مرحلے پر محمد عمران کی سلو گیند سمجھ نہ سکے اور 37 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ زلمی کو اگلے اوور میں صہیب مقصود کی اہم وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ایکسٹرا کور میں کھڑے حضرت اللہ زازئی آسان کیچ نہ لے سکے، دو گیند بعد ہی محمد رضوان وکٹوں کے عقب میں کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 30 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سلطانز کے صہیب مقصود اور رائلی روسو نے جارحانہ بیٹنگ کی اور تیزی سے سکور بڑھانا شروع کیا اور صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری شراکت مکمل کی۔
صہیب مقصود نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے روسو نے ان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔ 98 رنز کی اس شراکت کا خاتمہ اننگز کے 19ویں اوور میں اس وقت ہوا جب ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں رائلی روسو شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے عرفان کو کیچ دے بیٹھے۔ ثمین گل نے اگلی ہی گیند پر جانسن چارلس کو بھی چلتا کردیا۔
اننگز کے آخری اوور میں سلطانز نے خوشدل شاہ کے دو چھکوں کی بدولت 21 رنز بنائے اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ہیں۔ میچ کے لیے پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ملتان سلطانز نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یاد رہے کہ پشاور زلمی ایک مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بن چکی ہے جبکہ ملتان سطانز کی ٹیم پہلی مرتبہ فائنل کھیل رہی ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان پر مشتمل ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، ثمین گل، محمد عرفان، محمد عمران شامل ہیں۔
