پی ڈی ایم کو مشورہ ہے ، آئندہ 5 سال بھی انتظار کرے

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہو ، شارٹ یا کوئیک مارچ ہو حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، ان کے پلان اے ، بی سی تمام ناکام ہوئے ، پی ڈی ایم کو مشورہ ہے ، وہ اگلے 5 سال بھی مزید انتظار کرے۔

انہوں نے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دو سال قبل آج کے روز 13 نومبر2019ء کو مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف ناکام دھرنا ختم کیا تھا ، یہ سیاسی بے روزگار صرف نعرے لگا سکتے ہیں ان کے پلے کچھ نہیں رہا ، پی ڈی ایم مسلسل ناکامیوں کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں ، مولانا فضل الرحمان پہلے بھی لانگ اور شارٹ مارچ کا ناکام تجربہ کر چکے ہیں۔

Back to top button