چائے کو پسند کرنے پر ماہرہ خان کو ‘بے شرم’ کے طعنے

عام طور پر سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کو اپنی بولڈ تصاویر یا کسی متنازع معاملے پر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تاہم اس بار ‘سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان کو محض چائے کے کپ کی تصویر شیئر کرنے اور چائے اسے اپنی محبت کا اظہار کرنے پر بھی انہیں ‘بے شرم’ کے طعنے دیے گئے۔
ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ماہرہ خان نے 2 روز قبل اپنے انسٹاگرام پر چائے کے کپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھاکہ ‘ویسے تو میں حسن پرست نہیں ہوں، لیکن چائے کے معاملے میں شکل و صورت ضرور دیکھتی ہوں’
اداکارہ نے ٹرے میں رکھے چائے سے آدھے بھرے کپ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی تصویر میں شاعری کی کوئی کتاب بھی نظر آ رہی تھی اور مذکورہ کتاب سے ایک شعر کی سطر بھی تصویر میں دکھائی دی۔


ماہرہ کی چائے کی پوسٹ پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور ان سے اتفاق کیا کہ وہ سب بھی چائے کے معاملے میں ان کی طرح ہی ہیں۔ کچھ افراد نے لکھا کہ چائے عجیب معاملہ ہے، وہ اسے نہیں پیتے، پھر بھی وہ انہیں یاد آتی ہے۔ کچھ افراد نے اداکارہ کی طرح چائے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی چائے بہت پسند ہے۔ بعض مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا مگر ایک صارف نے تو اداکارہ کو چائے کی تصویر پر بھی طعنے دینا شروع کردیے۔
ثنا ملک نامی لڑکی نے اداکارہ کو ‘بے شرم’ قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی اور لکھا کہ وہ اسلامی ملک میں کس طرح کی نامناسب تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ انہیں چائے کی تصویر شیئر کرنے پر بھی ‘بے شرم’ کہا جا رہا ہے۔
5ee09705d1629

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button