چلی،جنگلات میں بدترین آتشزدگی،ہلاکتوں کی تعداد 112ہو گئی

جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 112 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ چلی کےجنگلات کی آگ سے اموات میں اضافےکا خدشہ ہے، آگ سے متاثرہ ملک کے وسطی،جنوبی حصوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے، چلی میں 92 مقامات پر لگی آگ کے باعث14ہزار مکانات کو نقصان پہنچ چکاہے۔چلی میں جنگلات میں لگی آگ سے اموات کے بعد آج سےدو روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

Back to top button