چیمبرزآف کامرس نے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم شہباز شریف سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ کرگئی اور شرح سود میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔
اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ شرح سود میں اضافہ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا، حکومت کاروبار چلانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی، پاکستان میں اس وقت شرحِ سود خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

Back to top button