چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 636 ہوگئی

چین کے شہر ووہان میں پھیلنے مہلک وائرس کورونا مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،مرنےوالے افراد کی تعداد 636 ہو گئی۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ہلاک ہونے والے 73 افراد میں سے 69 کا تعلق ہوبئی صوبے سے ہے جب کہ ان 69 میں سے 64 ہوبئی کے مرکزی شہر ووہان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 143 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 161 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چین نے کورونا وائرس کے بارے میں سب سے پہلے خبر دینے والے ڈاکٹر لی ون لیانگ کی موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی ڈاکٹر لی ون لیانگ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے والے ڈاکٹر کی خدمات کو سراہا جائے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی یوکوہاما ہاربر پر لنگر انداز بحری جہاز میں موجود 41 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس سے پہلے بھی بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس پر موجود 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کی۔ صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، چین کورونا وائرس سے نمٹنےکے لیے مکمل صلاحیت اور اعتماد رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کا بہتری کے لیے طویل المدتی اقتصادی ترقی ٹرینڈ تبدیل نہیں ہوگا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کے اقدامات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button