ڈاکٹربیوی کوانجینئرشوہرنے قتل کرکے خود کشی کرلی

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں سول انجینئر نے گھریلو تنازع پر ڈاکٹر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) شرقی تنویرعالم نے کہا کہ 35 سالہ ہادی مبارک نے گلستان جوہر کے بلاک 14 میں اپنی 26 سالہ اہلیہ کنزا احمد کوان کے ہی گھرجاکرقتل کیا اوربعد خودکشی کرلی۔
سینئرپولیس افسرنے کہا کہ اپنے سسرال والوں سے اختلافات کے باعث متاثرہ خاتون اپنے والدین کے گھر آگئی تھیں جہاں ہادی مبارک ان سے تصفیے کے لیے آیا تھا۔ تاہم جب کنزا نے واپس گھر آنے سے انکار کردیا تو ہادی نے پہلے انہیں اور پھر خود کو گولی مار لی۔
دونوں کو تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شاہراہ فیصل پولیس کا کہنا تھا کہ ہادی پیشے سے سول انجینئر تھے جبکہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر تھیں۔جوڑا شاہ فیصل کالونی کے گرین ٹاؤن میں رہائش پذیرتھا اوران کی دو بیٹیاں ہیں۔
کنزا احمد اتوار کی رات اپنے ولدین کے گھر آگئی تھیں۔ علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سرور کمانڈو نے کہا کہ ہادی کے والدین نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹے سے غلطی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button