ڈسکہ انتخابات:الیکشن کمیشن کے 2 اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو بھی (افسر بکار خاص) او ایس ڈی اور عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنائے جائے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے اسٹیبلشمنٹ ونگ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ عابد حسین اور اطہر عباسی کو مرکزی سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
این اے 75 میں مبینہ دھاندلی پر بنائی گئی انکوائری ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دھاندلی میں خواتین افسران بھی مردوں کے شانہ بشانہ رہیں گی۔
