ڈنمارک میں قرآن پاک کی پھربےحرمتی پروزیراعظم کااظہارتشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈنمارک واقعے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بے حرمتی پر مسلمانوں کو غم و غصہ ہے، قرآن کی بے حرمتی کے دوسرے واقعے پرپاکستان میں بھی انتہائی تشویش اور درد محسوس کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تسلسل سے نفرت آمیز اورگھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کےساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیاجارہا ہے۔
