کاغذات نامزدگی معاملہ : جمشید اقبال کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے این اے 133 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

حکمران جماعت کے امیدوار جمشید چیمہ و دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو ہر صورت کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اعتراض کنندگان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

حکمران جماعت کے امیدوار جمشید چیمہ و دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 133میں متعدد جعلی ووٹ شامل کیے گیے جبکہ ہزاروں جعلی ووٹ ہونے کی وجہ سے صاف اور شفاف انتخابات ناممکن ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے استدعا کی کہ الیکشن کمشن کی فہرستوں میں جعلی ووٹرز اور الیکشن کمیشن کے جاری شیڈیول کو کلعدم قرار دے کر عدالت نئی ووٹر لسٹ پر ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے این اے-133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کے اُمیدوار دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔

انتخابی فہرست کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ 7 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔

Back to top button