انگلینڈ ٹیم کے اہم بلے باز جیسن روئے ٹیم سے باہر
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے جارحانہ بلے باز جیس روئے انجری کا شکار ہوگئے ۔
انگلش اوپننگ بلے باز جیسن روئے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں پنڈلی میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی بیٹنگ مکمل نہیں کرسکے ۔
زخمی جیسن روئے کی جگہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین جیمز وینس کو انگلینڈ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے 10 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ابو ظبی میں مدمقابل ہونا تھا۔
