دورہ پاکستان سے متعلق بعض کھلاڑیوں میں بے چینی ہے

کینگروز کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے اعلان کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے بتایا کہ کچھ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بے چینی ہے۔

کینگروز کپتان ٹم پین نےغیرملکی کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران کہا کہ بعض کھلاڑیوں میں پاکستان میں کھیلنےسے متعلق بے چینی پائی جاتی ہے ، بعض کرکٹرز ماہرین کی رائے پر مطمئن ہوجائیں گے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ جب بات چیت سے معاملات درست ہوتے ہیں تو آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔دورہ پاکستان سے متعلق ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔

کینگروز کپتان ٹم پین نے بتایا کہ 2017 میں ورلڈ الیون کے ساتھ دورہ پاکستان میں جو سکیورٹی ملی اتنی زندگی میں نہیں دیکھی ، ہمارے اوپر ہیلی کاپٹرز تھے ، ارد گرد 5 کلومیٹرز تک سڑکیں بند تھیں ، دورہ پاکستان اچھی بات ہوگی

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جو مارچ سے شروع ہوگا۔

Back to top button