دنیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں

قائم مقام افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک سےاعتمادسازی کیلئےتیارہیں۔

ایک بیان میں سراج الدین حقانی نے کہا کہ ہماری جنگ اپنی آزادی کے جائز حق کے لیے تھی ،ہماری قیادت دنیا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہے۔

افغانستان کی عبوری کابینہ کی جانب سے ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا جو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں اور 1996 سے 2001 تک اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

طالبان حکومت کی جانب سے سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا جبکہ شریک بانی ملا عبدالغنی برادر کو نائب وزیراعظم تعینات کیا گیا جن کی گرفتاری پر امریکا نے لاکھوں ڈالرز انعام رکھا۔

خیال رہے کہ 15 اگست پر کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے 7 ستمبر 2021 کو عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button