کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات ہونگے

کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعید رضوی سے جیل میں مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور میں ہوا، وفاقی اور صوبائی وزراء نے پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی آفس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے، نور الحق قادری ،علی امین گنڈہ پور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ، آئی جی پنجاب اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کو کالعدم تنظیم ٹی ایل پی مارچ کے حوالے سے بریف کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مذاکراتی کمیٹی کوٹ لکھپت جیل میں مذاکرات کرے گی،ایک وفاقی اور ایک صوبائی وزیر کمیٹی میں شامل ہوں گے ، سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں مذاکرات کئے جائیں گے۔

Back to top button