کان میں گیس بھرنے سے 4کان کن جاں بحق

چمالنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 بلوچستان میں دکی کے علاقے چمالانگ میں واقع کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے، چاروں کان کنوں کی لاشیں نکال کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ژوب سے ہے ، چاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقے بھجوائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقے قدرتی معدنیات سے مالا مال ہیں تاہم امن و امان کے مسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث کان کنی کی صنعت کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔

Back to top button