کترینہ کیف اور وکی کو اپنی شادی کتنے کروڑ میں پڑی؟


بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کو بھارت میں ہونے والی بولی وڈ انڈسٹری کی سب سے مہنگی ترین شادی قرار دیا ہے جس کے 75 فیصد اخراجات کترینہ نے جبکہ 25 فیصد ان کے شوہر نے ادا کیے۔ بالی ووڈ شادیاں ہمیشہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں کیونکہ فلموں میں تو یہ اداکار اکثر سات پھیرے لے کر شادیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایسا کم ہی دکھائی دیتا ہے۔
9 دسمبر کو راجستھان کے ایک تاریخی قلعے میں ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کی شادی نے بھی دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ 38 سالہ کترینہ کیف اور 33 سالہ وکی کوشل نے ہندو رسومات کے تحت شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کیا۔ دونوں نے اپنی زندگی کے اس اہم ترین دن پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ خیال رہے کہ ریاست راجستھان کے 700 سالہ قدیم ’’سکس سینز ریزورٹ‘‘ میں ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 7 لاکھ روپے تک ہے جبکہ دونوں کے مہمانوں کی تعداد 120 تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی پر دل کھول کر خرچ کیا لیکن اخراجات میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اور دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو پیچھے نہیں چھوڑ پائے۔ وجہ یہ ہے کہ ان دونوں جوڑوں کی شادیاں اٹلی میں ہوئی تھیں جب کہ ان کی شادی راجستان میں ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیپکا اور انوشکا نے بیرون ملک شادی کے فنکشن کیے تھے اور مہمانوں کو رہائش کے علاوہ آنے جانے کے ٹکٹ بھی دیے تھے لہذا کترینہ کیف کے مقابلے میں ان کی شادیوں پر بہت زیادہ خرچہ آیا۔ یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نومبر 2018 میں یورپی ملک اٹلی میں شادی کی تھی جس پر 77 کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے۔ اس سے قبل انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھی دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی اور ان کی شادی پر پورے 100 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔اسی طرح اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے دسمبر 2018 میں اپنی شادی پر 4 کروڑ 70 لاکھ کے اخراجات کیے تھے۔ ان کی شادی بھی راجستھان کے ضلع جودھپور کے تاریخی و پرتعیش مقام پر ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کو اپنی شادی کتنے کروڑ میں پڑی؟
انکی طرح کترینہ اور وکی کوشل نے بھی راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے پرتعیش ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں شادی کی جو پہلے ایک تاریخی قلعہ تھا اور اب ایک فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دونوں نے زندگی کے سب سے اہم ترین دن پر 5 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات میں صرف 120 مہمانوں نے شرکت کی اور ان کی تقریبات تین دن جاری رہیں جس وجہ سے ان کے اخراجات بھی کم رہے۔ لیکن پھر بھی یہ بھارت میں ہونے والی بالی ووڈ کی سب سے مہنگی شادی قرار پائی ہے۔ لیکن کترینہ اور ان کے شوہر کو یہ خرچہ بھاری نہیں لگے گا کیوں کہ وہ پھر بھی 75 کروڑ کے فائدے میں رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے براڈکاسٹ رائٹس ایک اسٹریمنگ کمپنی ایمازون کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے ہیں۔
اسی دوران یہ خبر بھی آئی ہے کہ دلہن کترینہ کو دولہے وکی کی جانب سے دی گئی انگوٹھی کوئی اتنی زیادہ قیمتی نہیں تاہم انگوٹھی کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کترینہ کو شادی پر دی گئی انگوٹھی کی قیمت محض ساڑھے سات لاکھ روپے ہے جبکہ دولہے کو دی جانے والی انگوٹھی کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے بھی نہیں۔

Back to top button