کرونا سے ایک شخص جاں بحق، 82 کی حالت تشویشناک
کرونا کے مہلک وار جاری ہیں، جس کے باعث ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ہزار 785 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 117 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 82 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
