کرونا سے مزید 52 افراد جاں بحق ہو گئے

کرونا کیسز میں کمی آنے کا نام نہیں لے رہی ، ملک میں مہلک وائرس سے مزید 52 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، زیر علاج تین ہزا رسے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1560 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی ہے ۔ مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 690 تک پہنچ گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئے ہیں ۔

ملک بھر میں 2970 مریض مہلک وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 189 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48506 ہے۔

Back to top button