کرونا سے مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں ، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 884 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 506 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 84 فیصد رہی۔

سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ ایک ہزار 790، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 56، پنجاب میں تین لاکھ 65 ہزار 824، اسلام آباد میں 91 ہزار 217، بلوچستان میں 31 ہزار 234، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 507 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 876 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 239 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 235، خیبرپختونخوا 4 ہزار 570، اسلام آباد 821، گلگت بلتستان 157، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 650 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Back to top button