کرونا سے مزید 95 اموات ، 4ہزار سے زائد نئے کیس

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 720 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔
سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، پنجاب میں تین لاکھ 62 ہزار 557، اسلام آباد میں 90 ہزار 93، بلوچستان میں 31 ہزار 69، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 ہو گئی ہے۔
کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 168، خیبرپختونخوا 4 ہزار 524، اسلام آباد 811، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 641 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
