کرونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق

 کرونا وائرس سے 95 افراد جان کی بازی ہار گئے ،  اموات کی مجموعی  تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 196 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 181 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 93 ہزار 304 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 412، سندھ میں 6 ہزار 475، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 679، اسلام آباد میں 837، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 669 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Back to top button