ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا ایران ثالثی میں ہم آہستہ آہستہ مثبت نتیجے کے قریب پہنچے ہیں،ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچارہے ہیں،پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ بذات خود ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران ثالثی میں میرا خیال ہے کہ ہم مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں، اللّٰہ کرم کرے، ہمارے خطے میں امن بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد قائم ہو۔ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچارہے ہیں۔ پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
امن مشن: فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے کوئی انکار نہیں جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ہم ریکوری کے عمل میں تھےلیکن اس جنگ کی وجہ ہماری معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں۔ریکوری کا عمل ناصرف رکا ہے بلکہ ریورس ہوئےہیں،یہ امن اگر قائم ہوتا تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی۔ہمیں اس بات کا احساس ہےکہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔
