کرکٹ میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہو گی

قومی کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کرکٹ کے رنگ پھیکے کر دے گا اور کھلاڑیوں کو اب نئی روایات و قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔ کرکٹ میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہو گی کیوں کہ ذرا سی لاپرواہی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے لیکن سب سے زیادہ فرق کرکٹ پر پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیوں کہ اس میں بال ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ جاتی ہے اور بولرز اسے اپنے تھوک اور پسینے سے چمکاتے بھی ہیں۔
انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ سب سے زیادہ جھٹکا تو کرکٹ کو لگے گا اس کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے، گراؤنڈ میں کامیابی کے بعد جشن منانا ہی کھیل کا اصل حسن ہے لیکن اب بولرز وکٹ لے کر ہائی فائیو نہیں کریں گے، سروں پر ہاتھ نہیں پھیریں گے یا بیٹسمین سینچری بنا کر ایک دوسرے کے گلے نہیں ملیں گے تو یہ ایک دھچکا ہی ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہو گی کیوں کہ ذرا سی لاپرواہی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کی تجویز ہے، اس پر عمل کرنا پڑے گا اور اس کےلیے بولروں کو عادی بھی ہونا پڑے گا لیکن سمجھتا ہوں کہ اس کا کوئی اور حل نکالنا ہو گا کیونکہ پہلے ہی بیٹسمینوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہے، بیٹ اور بال میں توازن قائم رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا، گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی۔ تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کا عادی ہونا پڑے گا۔ بال کو ڈس انفیکٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو اس سے بولروں کو نقصان اور بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا، بال جب سوئنگ نہیں ہو گا تو کھیل کا توازن ختم ہو جائے گا۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ جب لمبے وقفے کے بعد کھیل شروع ہو گا تو بولروں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوگا، بولروں کےلیے لمبے عرصے کے بعد میدان میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہو گا، بولروں کی فٹنس کا بہت خیال رکھنا پڑے گا، ان پر میدان میں آتے ہی بوجھ ڈالنا خطرناک ثابت ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button