کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکہ سے ایک اہلکار شہید ، 13 زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید ، 13 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہوا ، تمام زخمی اہلکاروں اور تینوں راہ گیروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور دھماکے میں جاں بحق اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
