کورونا کے دنوں میں محبت‘ شلپا شیٹی کا کورونا میں مبتلا شوہر کو پیغام

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس نے صارفین کو وبا کے دوران بھی محبت کے دنوں کی یادیں تازہ کروا دیں۔ایک ہفتہ قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔شلپا کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چہرے کو دو ماسکوں سے ڈھانپے شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کے قریب کھڑے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے دیکھ رہی ہیں۔غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک کھڑکی کا شیشہ ہے جس کے ساتھ لگ کر دونوں کھڑے ہیں اور مسکراہتی آنکھوں کے ساتھ ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔تصویر کے ساتھ شلپا نے 2000 کی ایک فلم کے گانے کے بول ’کہو نہ پیار ہے‘ میں دلچسپ رد و بدل کر کے لکھا ’کورونا پیار ہے۔‘ساتھ ہی شلپا نے لکھا ’کورنا کے دنوں میں محبت، کورونا پیار ہے۔‘شلپا نے بتایا کہ ان کے شوہر راج کندرا کی قرنطینہ میں مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے نیک خواہشات کے اظہار پر اپنے فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
