کیا اب ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ بھی کیا جاسکے گا؟

معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے بڑی تعداد میں کاروباری حضرات، سیاستدان، فنکار اور دیگر شخصیات استعمال کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین کچھ بھی پوسٹ کرتے ہوئے کوئی غلطی کر دیں تو اسے درست کرنے کےلیے صارفین کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ صارفین سے اگر ٹوئٹ کرتے ہوئے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ان کے پاس صرف اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔ لیکن اب صارفین کے پرزور مطالبے کے بعد ٹوئٹر پر ٹوئٹ کو اَن ڈو یعنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد 5 سیکنڈ کا وقت موجود ہوگا اور اگر وہ ان 5 سیکنڈز میں اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔ تاہم اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کےلیے پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button