کیا آپ بے خوابی کاشکار تونہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیا آپ کو اکثر رات کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے یا بے خوابی کے شکار رہتے ہیں؟تو یہ ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی نشانی ہو سکتی ہے۔بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی اس تحقیق میں 25 سے 42 سال کی عمر کی 66 ہزار سے زائد خواتین کی صحت کا جائزہ 16 سال تک لیا گیا۔
تحقیق کے دوران بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر اور طرز زندگی کو مدنظر رکھا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ناکافی نیند یا بے خوابی اور فشار خون کی تشخیص کے درمیان تعلق موجود ہے۔ہر رات 5 گھنٹے سے کم سونے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اسی طرح 7 گھنٹے سے کم نیند کے عادی افراد میں اس خاموش قاتل مرض کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
