بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی دیکھ کر سب حیران

 جنوری 2023 میں دنیا کا پہلا ایسا ٹیلی ویژن متعارف کرایا گیا تھا جسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں۔امریکا کے ایک اسٹارٹ اپ ڈس پلیس نے یہ ٹی وی تیار کیا ہے جس میں کوئی تار موجود نہیں بلکہ بیٹری سے پاور فراہم کی جاتی ہے۔اس ٹی وی میں 4 بیٹریاں موجود ہیں اور کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر یہ ٹی وی ایک ماہ (اگر روزانہ 6 گھنٹے چلایا جائے) تک چل سکتا ہے جس کے بعد دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔اب اس ٹی وی میں ایک اور ایسا فیچر شامل کیا گیا ہے جو کسی اور ٹی وی میں اب تک موجود نہیں اور وہ ہے زپ لائن، جس کی بدولت وہ خود کو دیوار سے نیچے بھی گرنے نہیں دے گا۔

کمپنی کے مطابق اس ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم (2 پٹیاں) نامی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔یعنی اسے کھڑکی سے چپکایا جاسکتا ہے، دیوار پر یا فرش پر کہیں بھی رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔مگر جب بیٹری بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس عمل کے دوران ٹی وی کے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے مگر زپ لائن کا مقصد اسے گرنے سے بچانا ہے۔

یہ سسٹم ٹی وی کو بتدریج 10 فٹ نیچے لائے گا اور ٹی وی کے اندر سے فوم نکلے گا تاکہ زمین سے ٹکرانے پر کچھ نہ ہو۔واضح رہے کہ وائرلیس ہونے کے ساتھ ساتھ اس ڈیوائس کو چلانے کے لیے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے اسے چلایا جاسکتا ہے۔

Back to top button