میٹھا،نمکین سمیت 5ذائقوں کے بعد نیا ذائقہ دریافت

 ابھی تک ہمیں علم تھا کہ صرف پانچ قسم کے ذائقے (میٹھا، نمکین، کھٹا، کڑوا اور اُمامی) ہوتے ہیں۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس فہرست میں ایک اور ذائقہ شامل کرلیا جائے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری زبان امونیم کلورائیڈ کو جس طرح محسوس کرتی ہے اس کو ہمارے چھٹے ذائقے کے طور پر شمار کیا جانا چاہیے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے سائنس دان یہ بات جانتے تھے کہ ہماری زبان امونیم کلورائیڈ پر ردِ عمل دیتی ہے لیکن اب تک اس کے پیچھے موجود وجہ واضح نہیں تھی۔او ٹی او پی 1 نامی ایک پروٹین کھٹے ذائقے کا سبب ہوتا ہے اور تحقیق میں ٹیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا امونیم کلورائیڈ بھی او ٹی ای پی 1 کا سبب ہوسکتی ہے۔

اس کو پرکھنے کے لیے سائنس دانوں نے او ٹی او پی 1 جین کو تجربہ گاہ میں بڑھائے گئے انسانی خلیوں میں شامل کیا تاکہ خلیے او ٹی او پی 1پروٹین بنا سکیں۔ بعد ازاں انہوں نے ان خلیوں کو تیزاب یا امونیم کلورائیڈ پر افشا کیا اور پھر ان کے ردِ عمل کی پیمائش کی۔

Back to top button