کیا جمائما خان کو بالآخر سچا پیار مل گیا؟

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے ناکام شادی اور جدائی کے بعد سے ان کی سابقہ اہلیہ جمائما مسلسل سچے پیار کی تلاش میں سرکرداں رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کچھ عرصے بعد انکے ایکنئے معاشقے کی خبر سامنے آجاتی ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ امریکی اداکارہ جیلیان اینڈرسن اور اس کے بوائے فرینڈ پیٹر مورگن میں علیحدگی کے چند ہفتوں بعد ہی پیٹر مورگن اور جمائما خان کے درمیان افئیر شروع ہو چکا ہے۔ 46 سالہ جمائما خان اور 57 سالہ مصنف پیٹر مورگن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ پیٹر کی جیلیان سے علیحدگی کے بعد وہ جمائما خان کے ساتھ اکٹھے رہنے لگے ہیں۔ اس خبر پر جیلیان اینڈرسن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شدید پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پیٹر نے اسے چھوڑنے کے بعد اس قدر تیزی سے کیسے نئی محبت تلاش کرلی۔ جمائما اور پیٹر مورگن کے دوستوں نے ان کے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں نئے سال کے آغاز سے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار تعلق میں ہیں اور اکٹھے رہ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کے دو بیٹوں کی والدہ جمائما اور پیٹر مورگن پرانے دوست ہیں۔ پیٹر کے ایک دوست کام کہنا ہے کہ جمائما خان کچھ عرصے سے کوشش کر رہی تھی کہ ان کا پیٹر مورگن کے ساتھ تعلق قائم ہو جائے جس میں اب وہ کامیاب ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جمائما خان کی عمر اس وقت 30سال تھی جب ان کی عمران خان کے ساتھ 9 سالہ شادی ختم ہوئی۔ اس کے بعد سے اب تک جمائما کے کئی مردوں کے ساتھ معاشقے منظرعام پر آچکے ہیں۔ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ان کا سب سے پہلے برطانوی اداکار ہف گرانٹ کے ساتھ افئیر ہوا جو 2 سال تک چلا۔ اس کے بعد ایک سال تک وہ متنازعہ کامیڈین رسل برانڈ کے ساتھ تعلق میں رہیں۔ پھر ان کا نام پی آر باس میتھیو فریوڈ کے ساتھ لیا جاتا رہا۔ جمائما اور فریوڈ میں پرانی دوستی بھی تھی۔ فریوڈ کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد جمائما خان 2018ءکے بعد سے برطانوی فٹ بالر جیمی ریڈنیپ کے ساتھ نظر آتی رہیں۔ پھر انہیں کچھ عرصے کےلیے معروف گلوکار زین ملک کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا جو ان سے عمر میں 20 سال چھوٹے ہیں اور اب ان کے پیٹر مورگن کے ساتھ تعلق کی تصدیق ہو چکی ہے۔
