کیا پاکستانی اداکارہ کا شاہ رخ کے بیٹے سے چکر ہے؟

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعدیہ خان اور بالی وڈ کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے مابین افیئر کی خبروں کے بعد سعدیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے آریان خان سے ایسے ویسے تعلقات نہیں ہیں۔  سعدیہ خان اور آریان خان کی تصویر رواں ماہ جنوری کے آغاز میں سال نو کے موقع پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انکے تعلقات کی افواہیں گرم ہوگئیں تھیں۔ ان کی وائرل ہونے والی تصویر میں پاکستانی اداکارہ کو شاہ رخ خان کے بیٹے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔ سعدیہ خان نے آریان خان کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد سعدیہ خان اور آریان خان کے درمیان رومانوی تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کیے کہ دونوں ’ڈیٹ‘ کر رہے ہیں۔

ایسی افواہوں کے بعد سعدیہ خان نے آریان خان کے ہمراہ وہی تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو ان کے شاہ رخ خان کے بیٹے سے تعلقات ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی رومانوی ملاقات کی، وہ ایک دوسرے کو ’ڈیٹ‘ نہیں کر رہے۔ اس حوالے سے عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعدیہ خان کی تسویر وائرل ہونے کے بعد آریان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہوئیں، جس پر اداکارہ نے اخبار کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسی افواہوں پر اظہار افسوس کیا۔ اداکارہ نے اخبار کو بتایا کہ ان کے اور آریان خان کے درمیان اس طرح کے کوئی تعلقات نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والے افراد کو شرم آنی چاہئیے۔ سعدیہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اور آریان خان نے سال نو کے موقع پر دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں ایک ساتھ تصویر کھچوائی تھی۔ اداکارہ کے مطابق اس تقریب میں دیگر خواتین نے بھی آریان کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں، جنہوں نے ان کے ساتھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا، اسی طرح انہوں نے بھی شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ تصویر بنوائی۔

سعدیہ خان نے آریان خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین اور خوش اخلاق لڑکا ہے، لوگوں کو ان کے اور اداکارہ کے حوالے سے افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیے۔۔اداکارہ کی جانب سے آریان خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو مسترد کیے جانے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی کئی افراد نے دلچسپ کمنٹس کیے اور لکھا کہ کوئی بھی ایسی خبریں نہیں پھیلا رہا، اداکارہ خود ایسی باتیں کر رہی ہیں۔ لوگوں نے کمنٹس کیے کہ انہوں نے کہیں بھی ایسی کوئی افواہ نہ سنی اور نہ پڑھی کہ سعدیہ خان اور آریان خان ’ڈیٹ‘ کر رہے ہیں، تاہم اداکارہ میڈیا میں خبریں چلوانے کے لیے ایسی تردید کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ سعدیہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں، جہاں وہ ماضی میں سلمان خان سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر چکی ہیں اور وہ وہاں پاکستان سمیت بھارت کے اشتہارات اور دیگر منصوبوں میں بھی کام کرتی رہی ہیں۔

Back to top button