کیا کنگنا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہیں

ھارت کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے اداکارہ کنگنا رناوت کی مسلمان لڑکے سے محبت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ہے۔کمال آر خان اکثر اپنے متنازعہ بیانات کے سبب خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں فلمی ناقد نے اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرہ کیا تھا مگر اس مرتبہ کمال خان نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت ایک مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔

خود ساختہ فلمی ناقد ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کنگنا رناوت کی ایک لڑکے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’کنگنا رناوت ایک عمران نامی مصری لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ یہ لوو جہاد ہے۔ آپ سے یہ امید نہیں تھی‘۔

tweet 1629203202

کمال خان نے اپنی اس ٹوئٹ کو چند ہی گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا تاہم ٹوئٹر صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ محفوظ کر لیے۔ کمال خان کی ٹوئٹ پر تاحال اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے 28 جولائی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی لڑکے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں دونوں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے۔ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پوسٹ میں لڑکے کا نام ’رضوان‘ مینشن کیا تھا۔

Back to top button