کیا ہانیہ عامر آئندہ ماہ پیا گھر سدھارنے والی ہیں؟

اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ویڈٰیو نے سوشل میڈیا پر کہرام بپا کر دیا ہے، اداکارہ کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں، وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر انکشاف کرتے ہیں کہ ہانیہ عامر کی اگلے ماہ شادی ہو رہی ہے، بابر ظہیر کی اس بات سے ہانیہ عامر کے چہرے پر حیرانی کا تاثر ابھرتا ہے۔بابر ظہیر یہ بات کہنے کے بعد ہانیہ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز بات ہے؟ جس پر ہانیہ کہتی ہیں کہ نہیں، یہ مضحکہ خیز نہیں ہے، بابر ظہیر پھر کہتے ہیں کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے، ہانیہ عامر دوبارہ وہی جواب دیتی ہیں کہ یہ مضحکہ خیز نہیں ہے۔بعد ازاں اس پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں بابر ظہیر نے لکھا کہ وہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق کئی بار بات کر چکے ہیں، جواب میں ہانیہ نے بابر ظہیر کو مزید ایسی باتیں کرنے سے رکنے کا کہا جس پر میک اپ آرٹسٹ نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔’مجھے پیار ہوا تھا‘، ’وصال‘، ’عشقیہ‘ اور ’میرے ہمسفر‘ جیسے مقبول ڈراموں میں جاندار اداکاری کرنے والی ہانیہ عامر کے مداح گلوکار عاصم اظہر سے بریک اَپ کے بعد ان کی شادی کے منتظر ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی؟ واضح رہے کہ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 11.6 ملین فالوورز ہیں جنہیں وہ اپنی زندگی کے ذاتی اور پیشہ ورانہ پہلوؤں کے بارے میں دلکش انداز سے اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں مگر انہوں نے ابھی تک اپنی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں آتی رہتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کے گانے پر رقص کی ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے ویڈیو کلپ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیا تھا، جس کے بعد وہ وائرل ہوگیا اور متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے شیئر کیا گیا۔
