کینسر اور جلد موت کی وجہ بننے والی غذائیں کونسی ہیں؟

امریکا مین ہونے والی جدید سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوارک کھاتے ہیں، اُن میں کینسر اور دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ اور کم غذائیت والی خوراک میں وہ اشیا شامل ہیں جن میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، ان اشیا میں سوپ، ساسز، پیزا، پہلے سے بنے ہوئے کھانے، ساسیجز، فرینچ فرائز، سوڈا، کوکیز، کیک، ٹافیاں، ڈونٹ، آئس کریم اور دیگر شامل ہیں۔ سائنسی تحقیق کے نتائج کے مطابق فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوراک کھانے سے کینسر اور دل کی بیماری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق ماضی میں کی گئی تحقیقات کا تسلسل ہے، اور تصدیق۔کرتی ہے کہ فاسٹ فوڈ یا کم غذائی والی اشیا سے واضح طور پر موذی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔
امریکی تحقیق میں 28 سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین کا جائزہ لیا گیا، ان میں زیادہ تر افراد میں فاسٹ فوڈ اور کینسر کے درمیان تعلق پایا گیا، کینسر امریکا میں تیسرا سب سے زیادہ تشخیص شدہ مرض ہے۔
بوسٹن مین کینسر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر فینگ فانگ ژانگ کا کہنا تھا کہ ‘تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین کے مقابلے مردوں میں فاسٹ فوڈ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، اور خواتین کے مقابلے مردوں میں کینسر کے امکانات 29 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے مقابلے خواتین شاید فاسٹ فوڈ کی بجائے صحت بخش غذا کھاتی ہوں۔
