کینوروزانہ کھانےکےرازجان لیں

موسم سرماکی سوغات سمجھاجانےوالاپھل کینوروزانہ کھانےکےبےشمارفائدےہیں جن کےبارےمیں اکثروبیشترلوگ واقف نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق پھل کسی قسم کابھی ہووہ صحت کیلئےفائدہ مندہوتاہےمگرکینوکےبےشمارفائدےہیں یہ نظام ہاضمہ کےعلاوہ جلدی بیماری سےبھی محفوظ رکھتاہے۔کینو وہ پھل ہے جس کی سب سے زیادہ پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے۔موسم سرما کی اس سوغات میں متعدد ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

کینو کھانے کی عادت سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔دیگر ترش پھلوں کے مقابلے میں کینو میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔کیلشیئم ایسا غذائی جز ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

Back to top button