کیویز نے ہالینڈ کو 99 رنز سے ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں کیویز نے حریف ہالینڈ کی ٹیم کو 99 سکور سے شکست دے دی، کیویز نے حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں حریف کو 323 رنز کا ہدف دیا، جواب میں ڈچ ٹیم 223 سکور پر پویلین لوٹ گئی۔

کولن ایکرمن کے 69 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 46 اعشاریہ 3 اوورز میں 223 رنز ہی بناسکی۔ڈچ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 30  اور سائبرینڈ نے 29 رنز اسکور کیے، کیویز کے مچل سینٹنر نے 5، میٹ ہنری نے 3 جبکہ رویندرا نے 1وکٹ حاصل کی۔

مچل سینٹنر کو میچ میں شاندار آل راونڈ کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ہالینڈ نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنائے، گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپ مین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کیویز  کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 جبکہ باسڈی لیڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

Back to top button