فورسز کا ژوب میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید

پاک فوج کے ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کے دوران پانچ دہشتگرد ہوگئے ہیں، جبکہ میجر سید علی شاہ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مارے گئے، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ شہید ہوگئے، شہید میجر سید علی رضا شاہ آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ کر رہے تھے، وہ سرگودھا کے رہائشی تھے، وہاڑی کے 38 سالہ حوالدار نثار احمد بھی شہید ہوئے۔

فورسز نے آپریشن 8 اور 9 اکتوبر کی رات کو کیا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروض ہیں اور ان پر فخر کرتی ہیں، آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے دفاع کیلئے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

Back to top button