کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف غداری کا مقدمہ خارج
پی ایم ایل (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف غداری کا مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف یہ مقدمہ سرکاری اداروں کے خلاف بیان بازی پر درج کیا گیا تاہم پشاور ہائیکورٹ نے بغاوت ثابت نہ ہونے پر اس مقدمے کو خارج کر دیا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے فیصلہ سننے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ تین سالوں سے عدالت کے چکر لگاتا رہا ہوں لیکن اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی انصاف چاہتا ہے تو پشاور کی عدالت میں آئے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں بغاوت کے مقدمے میں عدالت سے سرخرو ہوا۔ اُمید ہے کہ باقی کیسوں سے بھی بری ہو جاؤں گا، خیبرپختونخوا کی عدالت نے بغیر کسی خوف کے انصاف فراہم کیا ہے۔
